برطانیہ میں طوفان: نظام زندگی درہم برہم، پروازیں منسوخ، ٹرینیں معطل  

 عالمی خبر رساں اداروں اور برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 196 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں اور نظام زندگی تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

برطانوی حکومت نے صورتحال کے پیش نظر فوج کو ریسکیو آپریشن کے لیے اسٹینڈ بائی رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور باہر نکلنے سے اجتناب برتیں اب تک برطانیہ میں 436 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ طوفان سے زیادہ متاثر ہونے والے ویلز میں تقریباً ایک لاکھ افراد بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں۔ ویلز کی تمام ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

 اس وقت تک کارن وال، ڈیون، سمرسٹ اور برسٹل میں بھی سینکڑوں اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ برمنگھم اور اس کے اطراف میں بھی چلنے والی تیز رفتار ہوائیں نظام زندگی کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔

Comments are closed.