اپوزیشن کو مخاطب کرکے کہتا ہوں کہ ’گھبرانا نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قومی ای پورٹل اجرا کر دیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی کابینہ کو باربارکہتا ہوں کہ “گھبرانا نہیں ہے”  اب اپوزیشن کوکہتا ہوں کہ “گھبرانا نہیں ہے”۔

وزیراعظم عمران خان نے دہرے معیارتعلیم پرکہا کہ ملک میں یکساں تعلیمی نظام ہی ترقی کا ضامن ہے، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان، بھارت سے پیچھے رہ گیا ہے کیونکہ ہمارا تعلیم کا سسٹم نوجوانوں کو اوپرنہیں آنے دیتا۔ وزیراعظم نے رجسٹرڈ فری لانسرز پر ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کو مراعات فراہم کی گئی ہیں جس کے بعد آئندہ چند برس میں آئی ٹی میں 50 ارب ڈالرسے زائد کی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں بہت سارے لوگ ارب پتی بن گئے ہیں، دنیا بھر میں لوگ آئی ٹی کے شعبوں رہتے ہوئے اپنی صلاحیت اور آمدنی کو بڑھا رہے ہیں

Comments are closed.