وفاقی وزراء کا ٹاک شوزمیں جانے سے اجتناب، وزیراعظم نے نوٹس لےلیا

   اسلام آباد :حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ ذاتی کردار کشی کی مہم میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وزراء ٹاک شوز میں جا کر حکومتی پالیسیز کا دفاع کریں۔ تحریک عدم اعتماد پر کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہواجس میں الیکٹرانک کرائم ترمیمی ایکٹ اور دورہ روس پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر اعظم کا بعض وزراء اورحکومتی ارکان کے ٹی وی ٹاک شوز میں نہ جانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزراء کو ٹاک شوز میں جا کر حکومتی پالیسیز کا دفاع کرنے کی ہدایت کر دی ۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کردار کشی کی مہم میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے اسلامی معاشرے کی عکاسی مغربی ممالک میں ملتی ہے۔ اجلاس میں شرکاء نے پیکا آرڈیننس پر تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہاکہ چاہتے ہیں کسی کی عزت کو نہ اچھالا جائے۔ وزیر اعظم نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر کہاکہ “آل از ویل۔۔تحریک عدم اعتماد پر کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں جبکہ اپوزیشن سے بھی کہتا ہوں گھبرانا نہیں ہے۔

Comments are closed.