لاہور : پاکستان سپر لیگ 7 کے 30ویں اور آخری میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سوپر اوور میں شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا۔ قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔ لاہور قلندرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے 24 رنز درکار تھے، شاہین شاہ آفریدی نے آخری اوور میں 23 رنز بنا کر میچ ٹائی کر دیا۔
THAT over. #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvPZ pic.twitter.com/o8AYrxjmNg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2022
اس سے پہلے پشاور زلمی نے لاہور قلندرز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 32، حیدر علی نے 25 جب کہ خالد عثمان نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فواد احمد نے 2 جب کہ شاہین، حارث، ویزے اور حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
وہاب ریاض کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
Comments are closed.