کابل: افغان طالبان کی جانب سے امن مذاکرات کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ملا شیرمحمد عباس استاکزئی کی سربراہی افغان طالبان کی مذاکرتی ٹیم امریکا کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ لے گی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 14 رکنی ٹیم میں انس حقانی سمیت گوانتاناموبے کے 5 سابق قیدی بھی شامل ہیں جب کہ انس حقانی اب بھی کابل جیل میں قید ہیں۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملا برادر نے امیر ہیبت اللہ آخونزادہ کی مشاورت سے ٹیم تشکیل دی ہے۔
د مذاکراتي ټیم د تعین په اړه داسلامي امارت اعلامیهhttps://t.co/EABU8u7kQa pic.twitter.com/lyHgfxHC19
— Zabihullah (ذبیح الله م ) (@Zabihullah_4) February 12, 2019
ٹیم کی سربراہی ملا شیرمحمد عباس استانکزئی کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں مولوی ضیاء الرحمان مدنی، مولوی عبدالسلام حنفی، شیخ شہاب الدین دلاور، ملاعبدالطیف منصور، ملا عبدالمنان قمری، مولوی عامرخان، ملا محمد فضل مظلوم، ملا خیر اللہ، مولوی مطیع اللہ، ملا محمد انس حقانی، ملا نور اللہ نوری، مولوی محمد نبی عمری اور ملا عبدالحق واثق شامل ہیں۔
واضح رہے کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ہونے والے امن مذاکرات کے بعد 15 فروری سے قطرمیں حتمی مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے جس میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اورطالبان کا کچھ علاقوں میں اپنی حکومت کے قیام سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
Comments are closed.