اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئررہنما سینیٹررحمان ملک انتقال کرگئے ہیں
سینیٹررحمان ملک پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے، سینیٹر رحمان ملک اسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج تھے، ان کے ترجمان نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک عظیم دوست اور مہربان سر پرست سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے ہیں
سینیٹررحمان ملک12 دسمبر 1951 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، سینیٹر رحمان ملک 25 مارچ 2008 سے16 مارچ 2013 تک وزیر داخلہ رہے، سینیٹر رحمان ملک سیاست میں آنے سے قبل ایف آئی اے میں خدمات انجام دیتے رہے، سینیٹر رحمان ملک نے بے نظیر بھٹو کے چیف سیکیورٹی آفیسر کے فرائض بھی نبھائے، سینیٹر رحمان ملک کو1987 میں ستارہ شجاعت سے نوازا گیا، سینیٹر رحمان ملک کو 1996 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا
سینیٹر رحمان ملک نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی، سینیٹر رحمان ملک 4 کتابوں کے مصنف بھی تھے، مودی وار ڈاکٹرائن سینیٹر رحمان ملک کی پہلی تصنیف تھی، سینیٹر رحمان ملک سابق وزیر اعظم بے نظیر اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی تھے
Comments are closed.