راولپنڈی : ہوشاب میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن،اہم کمانڈرماسٹرآصف عرف مکیش سمیت 10 دہشتگرد مارے گئے،کلاچی میں 2 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا ہے۔آپریشن کے دوران اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے۔بھاری تعدادمیں ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران محاصرہ توڑ کر بھاگنے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ کی، یہ دہشت گرد تربت اور پسنی کے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔
آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اورگولیاں برآمد بھی کرلی گئیں۔یہ ہتھیار سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونے تھے۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کےسہولت کاروں کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے۔بلوچستان میں امن و ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے ۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔مارے گئے دہشتگرد کی شناخت فضل رحمان عرف خیری کے نام سے ہوئی۔بھاری تعداد میں اسلحہ اور ہتھیار برآمد کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔
Comments are closed.