لاہور : پاکستان سپر لیگ 7 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے گئے 164 رنز کا ہدف لاہور قلندرز حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ کامران غلام نے 20 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور رنز دے کر وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان نے 53 ، رائلی روسوو نے 65 جب کہ عامر عظمت نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔
Here’s @Rileerr’s 50 celebration 🎉 #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvMS pic.twitter.com/Af4Wv0ndqP
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 23, 2022
ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، لاہور قلندرز کے محمد حفیظ اور سمیت پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ لاہور قلندرز نے اہم میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، عبد اللہ شفیق اور سمیت پٹیل کو سہیل اختر اور فواد احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ملتان سلطانز نے فارم میں موجود ٹم ڈیوڈ کی جگہ جانسن چارلس کو شامل کیا ہے۔ ٹم ڈیوڈ کورونا کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
Comments are closed.