اسلام آباد: گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ویژول آرٹسٹ لاریب عطا اور ان کی ٹیم نے آسکر اور بافٹا ایوارڈ 2022 کے لیے نامزد کر دیاگیاہے ۔
جیمز بانڈ سیریز کی حالیہ فلم ’’نوٹائم ٹوڈائے‘‘ نے 94 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے ’’بہترین اوریجنل سونگ‘‘، ’’بہترین سونگ‘‘ اور ’’بہترین ویژول ایفیکٹس‘‘ سمیت تین نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔ فلم کی ویژول ٹیم میں پاکستان کی نوجوان آرٹسٹ لاریب عطا بھی شامل ہیں جو فلم کی ڈیجیٹل کمپوزیٹر ہیں۔ اس کے علاوہ اس ٹیم نے بافٹا 2022 میں ’’بہترین اسپیشل ویژول ایفیکٹس‘‘ کی نامزدگی بھی حاصل کی ہے۔
لاریب عطا نے ان کی ٹیم کی آسکر اور بافٹا ایوارڈ میں نامزدگیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا میں ان تمام پیغامات اور تعاون کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو مجھے آسکر اور بافٹا میں’’نوٹائم ٹوڈائے‘‘ کی نامزدگی کے لیے مل رہے ہیں۔اچھی ٹیم کے ساتھ کام کرنا ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ اپنی والدہ اور بھائی کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں آسکر اور بافٹا ایوارڈ کی تقریبات مارچ 2022ء میں منعقد ہوں گی۔
عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے بیٹی کی آسکر میں نامزدگی کے حوالے سے کہاکہ لاریب بیٹا ایک بار پھر تم نے میرا نام فخر سے بلند کیا، سلامت رہو۔
لاریب عطا کا تعلق پنجاب کے علاقے عیسیٰ خیل سے ہے اور وہ پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ہیں۔ وہ دنیا کی نوجوان فی میل وی ایف ایکس (ویژول ایفیکٹس) آرٹسٹ میں سے ایک ہیں اور ہالی ووڈ کے چند بڑے پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں جن میں ’گوڈزیلا ’ایکس مین، مشن امپاسبل اور فال آؤٹ شامل ہیں۔
Comments are closed.