اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ 7 کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 169 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اننگز کے آخری اوور میں 163 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

اسلام آباد کی جانب سے اعظم خان نے 40، ہیلز نے 38 اور آصف علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین اور زمان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 52، کامران غلام 30، محمد حفیظ اور ڈیوڈ ویزے نے بالترتیب 28، 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم اور لیم ڈوسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزے کو آل راونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز کا مقابلہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز سے ہو اتوار کے روز ہو گا۔

Comments are closed.