اسلام آباد : محکمہ جنگلی حیات کے پاکستانی شہر کہوٹہ کی ایک ضلعی عدالت میں اس وقت سب حیرت سے دنگ رہ گئے جب ایک کتے کو عدالت کے کٹہرے میں لایا گیا۔ غیرقانونی طور پر شکار میں ملوث لوگ اسے جنگل ہی میں چھوڑ گئے تھے۔
پاکستانی شہر کہوٹہ کی ایک ضلعی عدالت میں اس وقت سب حیرت سے دنگ رہ گئے جب ایک کتے کو عدالت کے کٹہرے میں لایا گیا۔ اس کتے پر الزام تھا کہ اسے جنگل میں شکار کی غرض سے لایا گیا تھا۔ شکاری جنگل میں غیر قانونی شکار کی غرض سے پہنچے لیکن جب وہاں سیکورٹی گارڈز کی جانب سے چھاپا مارا گیا تو وہ خود تو فرار ہو گئے لیکن اپنا شکاری کتا چھوڑ گئے۔
فارسٹ گارڈ عدنان بشیر کا کہنا ہے کہ کتا 26 نومبر 2021کو قبضے میں لیا گیا۔ شکاری تسلیم کامران موقع سے فرار ہو گیا تھا جب کہ اس کے پاس اسلحے کا لائسنس بھی نہیں تھا۔ گارڈ نے بتایا کہ کتے کا اصل مالک سردار شبیر نامی شخص ہے جس سے شکاری تسلیم نے کتا لیا تھا۔
Comments are closed.