کاتالان مقامی سیاسی راہنماؤں اور پارلیمنٹیرین نے بی ایم ایجوکیٹر سانتاکلوما برانچ کا دورہ کیا۔ طلبہ اور طالبات نے براہ راست ممبران پارلیمنٹ سے بات چیت کی جس میں تعلیم، زبان ،فنی کورسز، مقامی سیاست، خاندانی اور امیگریشن کے مسائل نمایاں طور پر زیر بحث رہے۔
اسکول کے ڈائریکٹر مظہر حسین راجہ ،پروفیسر غضنفر منظور اور شہزاد اکبر وڑائچ نے وفد کو کمیونٹی مسائل کے حوالے تفصیل سے آگاہ کیا جس یقین دلایا کہ وہ آئندہ اسکول انتظامیہ سے رابطے میں رہیں گے اور تمام مسائل کو مختلف مقامی اداروں کے ذریعے حل کروائیں گے ۔طلباء و طالبات کے لیے فنی کورسز بھی شروع کروائے جائیں گے تاکہ خاندانوں کے لیے روزگار کمانا آسان ہو اور مقامی ٹیکنیکل لیبر کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکے۔وفدکے ممبران نے طلباء و طالبات کو آگاہ کیا کہ صرف سانتاکلوما کے ایریا میں ایشین کی ایک کثیر تعداد موجود ہے مگر حیرانی کی بات ہے کہ مقامی اسمبلی میں ایشین کمیونٹی کا کوئی نمائندہ موجود نہیں ہے اس لئے وہ نوجوان طلبہ و طالبات کو اسمبلیوں تک رسائی میں رہنمائی اور مدد فراہم کریں گے تاکہ امیگرانٹ اپنے تمام مسائل اسمبلی فورم پر خود پیش کر سکیں ۔
وفد میں اسکیرا ریپبلکانہ سانتاکلوماکے صدر آنخیل ، ایڈووکیٹ انا بلسیرہ ممبر کاتالان پارلیمنٹ ، مسٹر سام نیونس امیدوار برائے مئیر سانتاکلوما و موجودہ کونسلر اور شہزاد اکبر وڑائچ امیدوار برائے کونسلر سانتاکلوما اور سوشل و متحرک رہنما برائے ایشین کمیونٹی شامل تھے۔وفد کی آمد کے موقع پر بی ایم ایجوکیٹر کی پوری ٹیم نے وفد کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور طلباء و طالبات نے پورے جوش و جذبے سے خوش آمدید کہا جبکہ اسکول کی پروفیسرہ عروسہ راجہ نے ممبر کتلان پارلیمنٹ مس انا بلسیرا کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا وفد نے انتظامیہ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.