سپین کا یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ

سپین کے وزیراعظم پیدروسانچز نے کانگرس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے باعث سپین یوکرائن کو ہتھیار فراہم کرے گا۔ سپین نے یہ فیصلہ یورپی یونین کے امن سپورٹ فنڈ کے تحت کیاہے۔

پیدروسانچز نے کہاہے کہ روسی صدر کے اقدامات ظالمانہ ہیں۔ہسپانوی عوام اس گھڑی میں یوکرائن کی عوام کے ساتھ ہیں۔سپین یوکرائن کو دفاع کے لئے فوجی ہارڈوئیر فراہم کرے گا۔ سپین اس مد میں 500 ملین یورو مختص کئے جائیں گے۔ جرمنی، ایسٹونیا، فن لینڈ اور ناروے نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ یوکرین کی مدد کے لیے ہتھیار بھیجیں گے۔

سانچیز نے کہا ہے کہ یوکرین کے لیے اسپین کی مدد تین طریقوں سے ہو گی۔پولینڈ اور مالڈووا کے ذریعے انسانی امداد، حفاظتی سامان ہیلمٹ اور واسکٹ بھیجا جائے گا۔ ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے 500 ملین یورو کا تعاون، یورپی یونین پیس سپورٹ فنڈ کے حصے کے طور پر مختص کیاجائے گا

 سپین پہلے ہی یوکرین کو 20 ٹن سامان اور سامان بھیج چکا ہے۔ کارگو میں طبی سامان ماسک، دستانے اور طبی تحفظ کے سوٹ اور فوج کی طرف سے فراہم کردہ دفاعی اور ذاتی حفاظتی سامان (ہیلمٹ، فلک جیکٹس اور تحفظکے آلات) شامل تھے۔

Comments are closed.