مولانا فضل الرحمان کا حکومت کے خلاف 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

 اسلام آباد:مولانا فضل الر حمان نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔نمبرز گیم پوری ہے،حکومت کے اتحادیوں پر نہیں ، ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے۔ سب متفق ہیں، بہار آئے یا نہ آئے ،لیکن خزاں ضرور جائے ۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اگلے 48 گھنٹوں میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے ۔ اس حوالے سے اپوزیشن کی کمیٹی دو روز میں حتمی سفارشات دے گی،تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور ہورہا ہے۔مولانا نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے اتحادیوں پر انحصار نہیں کر رہیں بلکہ ہمارا انحصار انفرادی شخصیات پر ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت گرانے پر اتفاق ہےتاہم حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کے قیام سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔عدم اعتماد سے پہلے کسی داخلی تنازع میں نہیں پڑنا چاہتے۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ کا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہےلیکن ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے رابطے کے بارے میں انہیں علم نہیں ۔ امپائر بظاہر نیوٹرل نظر آ رہے ہیں لیکن ہم ایمپائر سے کوئی مدد نہیں لیں گے ۔

Comments are closed.