حکومت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں رکھے گئے عشائیوں میں اپوزیشن کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں رکھے گئے دونوں عشائیوں میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف ،آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت کسی اپوزیشن رہنما کو دعوت نہیں دی گئی، ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ خراب تعلقات کے باعث اپوزیشن رہنماؤں کو نہیں بلایا گیا، جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف چلنے والے مقدمات بھی انہیں مدعو نہ کرنے کی ایک وجہ ہے، ماضی میں اس طرح کے اعلیٰ سطح دوروں میں اپوزیشن لیڈر کو وزیراعظم اور ایوان صدر کے عشائیوں میں مدعو کیا جاتا رہا ہے۔ سعودی ولی عہد کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ اتوار کی رات جبکہ ایوان صدر میں پیر کو دیا جائے گا۔
Comments are closed.