اٹلی میں 6 ہزار یورو کے بدلے کام کا کانٹریکٹ(کانتراتو) دینے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

وسطی اٹلی کے شہرمیکراٹا میں کاروباری شخص کو مبینہ طور پرغیر ملکی شہریوں کو 6 ہزار یورو کے عوض کانٹریکٹ بیچنے کے الزام کے تحت گرفتار کرکیاہے۔ گرفتار شخص پر الزام ہے کہ اس نے غیرقانونی افراد کو لیگل ہونے کے لئے کانٹریکٹ مہیاکیا تاہم 6 ہزار یورو کی خطیر رقم بھی وصول کی۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے اور اس نے غیر قانونی افراد کو قانونی حیثیت حاصل کرنے کے نئے قانون کا فائدہ اٹھایاہے جس،کے تحت اٹلی کی حکومت نے ملک میں موجود غیر قانونی افراد کو لیگل کرنے کا اعلان کیاتھا۔ فرم کے مالک نے مبینہ طور پر نقد رقم وصول کرتے ہوئے معاہدوں کو قانونی شکل دی جب کہ معاہدہ کرنے والے افراد کمپنی ملازمین نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق یہ تنظیم بہت زیادہ فعال تھی متعدد لوگ اٹلی پہنچنے پر ان کے ساتھ قانونی حیثیت حاصل کرنے کے لئے رقم کے بدلے کام کےمعاہدے کرتے تھے۔ تفصیل کے مطابق جن افراد کو تنخواہوں کی شکل میں ادائیگیاں کی گئیں بعد میں وہ رقم واپس وصول کر لی گئی۔

Comments are closed.