سپین میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال کو پانچ روز ہوگئے ہیں۔ ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث متعدد شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ اشیاء خوردونوش کی ترسیل میں رکاوٹ کے باعث شہریوں کو پریشانی کاسامناہے۔ ہڑتال کی کال ٹرک ڈرائیورز کی ایک تنظیم کی جانب سے دی گئی متعدد حلقوں کی جانب سے تنظیم کو معمولی قرار دیاگیاہے۔
ہڑتال کے باعث ملک کے صنعتی اور بندرگاہوں کے علاقوں میں مظاہرے اورمتعدد روڈ بلاکس کئے گئے۔ سپین کی کاروباری حلقوں کی نمائندہ جماعتوں پرتشدد مظاہروں کو جمہوریت مخالف قرار دیاجس کے باعث صنعتوں اور خوراک کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا یوگئی ہے۔سپین کی نیشنل ڈیری فیڈریشن کے مطابق ہڑتال نے ان کو پیداوار روکنے پر مجبورکردیایے۔
https://www.meerabwardrobe.qcom
حکومتی وزراء نے ہڑتال کا باعث بننے والے اقلیتی ٹرک ڈرائیورز سے ہڑتال ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ کیونکہ جو تنظیمات ہڑتال کا حصہ نہیں وہ بھی مکمل طور پر کام کرنے سے قاصر ہیں۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیاہے
Comments are closed.