جرمنی میں سخت کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

برلن۔ جرمن پارلیمنٹ میں کوویڈ 19 وبائی مرض کو کنٹرول کرنے کی سارے ملک میں عائدپابندیاں ختم کرنے کی پیش کردہ قرارداد پر ووٹنگ جمعہ 18 مارچ کو ہوئی۔ اس قرارداد کو باضابطہ طور پر اراکین نے منظور کر لیا۔ یہ قرارداد مخلوط حکومت میں شامل تینوں جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ پابندیاں دو برس قبل کورونا وبا کے جرمنی میں پھیلاؤ کے باعث اس وقت کی سابق چانسلر انگیلا میرکل کی حکومت نے لگائی تھیں۔

 کورونا پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ابھی بھی کووڈ انیس وبائی مرض کے انفیکشن کی شرح بہت بلند ہے۔

جرمن پارلیمنٹ میں پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد موجودہ مخلوظ حکومت میں شامل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی نے مشترکہ طور پر پیش کی۔رائے شماری میں اس قرارداد کے حق میں 364 ارکان نے اپنا ووٹ ڈالا۔ اس کی مخالفت میں 277 ووٹ پڑے۔ دو اراکینِ پارلیمان رائے شماری کے وقت ایوان میں موجود نہیں تھے۔تاہم وبائی مرض کی شرح بڑھنے کی6 صورت میں ریاستوں کو مناسب پابندیوں کے نفاذ کی اجازت دی گئی ہے۔جرمنی میں انفیکشن کی شرح ایک لاکھ افراد میں شرح انتہائی بلند یعنی 1706.3 ہے۔

Comments are closed.