سیالکوٹ کے قریب اسلحہ ڈپو میں دھماکہ خیز گولہ بارود کے پھٹنے سے حادثہ، دو افراد زخمی

سیالکوٹ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ چھاؤنی کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم مؤثر اور بروقت ردعمل سے آگ اور نقصانات پر فوری قابو پا لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گولہ بارود کے شیڈ میں آگ  شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم اس آگ سے املاک کو کوئی نقصان یا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments are closed.