مسقط یونیورسٹی میں ثقافتی نمائش، پاکستانی سٹال خوبصورتی کے باعث توجہ کا مرکز

عمان کے شہر مسقط میں مسقط یونیورسٹی الغبرة کے وسیع و عریض ہال میں مختلف ممالک کی ثقافت کو دکھانے کے لئے ثقافتی نمائش منعقد کی گئی۔ نمائش میں پاکستان کا اسٹال بڑی خوبصورتی، محنت اور مہارت سے سجایا گیا تھا۔

پاکستان کے اسٹال پر تمام صوبوں کی مشہور سوغاتوں اور مصنوعات کو بے حد دلفریب انداز میں پیش کیا گیا۔ جس کی وجہ سے پاکستانی اسٹال پر ھمہ وقت بے انتہا رش رہا اور سینکڑوں لوگوں نے پاکستانی اسٹال پر مختلف اشیاء میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔پاکستانی اسٹال پر پاکستان کے انواع اقسام کے لذیذ اور چٹخارے دار کھانوں کا بھی انتظام تھا اور کھانے زعیم فوڈز کی وساطت سے مہیا کئے گئے تھے۔جنہیں بے حد پسند کیا گیا۔

 نمائش میں سفیر پاکستان عمران چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ سفیر پاکستان نے فرداً فرداً تمام اسٹالوں کا دورہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا سفیر صاحب نے پاکستانی اسٹال کی بے حد تعریف کی اور منتظمین کو داد و تحسین سے نوازہ۔پروگرام کے آخر میں پاکستانی اسٹال کو بہترین اسٹال کے انعام سے بھی نوازا گیا۔

5 Comments
  1. Amwvje says

    tricor us buy generic fenofibrate online oral tricor

  2. Bvoyce says

    cialis prices buy sildenafil 50mg without prescription viagra 100mg england

  3. Dqzzbx says

    ketotifen canada doxepin 75mg over the counter tofranil 75mg tablet

  4. Syrmgx says

    buy mintop online cheap buy generic mintop for sale best erection pills

  5. Suhpma says

    acarbose price pill repaglinide 1mg order fulvicin 250 mg sale

Comments are closed.