بارسلونا میں پاک ٹیکسی گوندل گروپ کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد

23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پاک گوندل ٹیکسی سیکٹر کی جانب سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ہسپانوی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بارسلونا میں مقیم پاکستانی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی ۔

 مقامی ہسپانوی فنکار “ٹونی” نے ستار پر پاکستانی نغموں کی دُھنیں پیش کیں اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ریاست ہے کیونکہ اس کی بنیاد اسلام کے نام پر رکھی گئی تھی۔ تقریب میں مقامی ہسپانوی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اسلامی جمہوریہ ہے جو پوری دنیا میں اُمت مسلمہ میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی او آئی سی کانفرنس نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان اُمت مسلمہ کے تمام ممالک کی قیادت اور امامت کا اہل ہے۔تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ کے احترام میں ہال میں موجود تمام افراد کھڑے ہو گئے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔تقریب سے ہسپانوی سیاسی پارٹیوں اور پاکستانی سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے خطاب کیا ۔یورپ کے معروف صوفی گائیک قدیر احمد خان نے ملی نغمہ ” تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے ” سنایا ۔اور حاضرین تقریب سے داد وصول کی

Comments are closed.