قونصل جنرل بارسلونا سلمان بابر بیگ کی اوسپیتالیت دے یوبریگات کی میئر نوریہ مارٹن سے ملاقات

بارسلونا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ نے تارکینِ وطن اور باالخصوص پاکستانی باشندوں کی بڑی تعداد کے حامل علاقے اوسپیتالیت دے یوبریگات کی میئر مس نوریہ مارین مارٹن سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور تعاون کے کئی موضوعات پرگفتگو ہوئی۔خاص طور پر بلدیہ اوسپیتالیت میں سائلین کو بلدیہ سے متعلقہ امور کو سر انجام دینے کےلیے اپوائنٹمنٹ میں تاخیر کے معاملے پر بات ہوئی جسے میئر نے خصوصی دلچسپی لے کر اسے آسان بنانے کی کوشش کرنے کا اعادہ کیا۔

سماجی شعور، ثقافتی انضمام، تعلیم اور صحت کے معاملات میں باہمی تعاون کو مستحکم اور آگاہی مہم کی ضرورت اور اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مشترکہ کوششوں کا عہد بھی کیا گیا۔

Comments are closed.