بارسلونا۔ پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں پیسکا کے زیر اہتمام “روزے کی افادیت اور طبی نقطہ نگاہ” کے زیر عنوان ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ محکمہ صحت کاتالونیہ کے صحت عامہ کے ذمہ دار اور ماہر نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر خیسُوس ایڈیسن اوسپینا نے پاکستانی کمیونٹی کو روزہ کی افادیت، ماہ رمضان کریم میں غذا اور اُس کی اہمیت پر لیکچر دیا۔
ورکشاپ میں غذا اور روزہ کے بارے آٹھ پہلووں اور فوائد پر بات ہوئی۔ پیسکا کے مرکزی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عرفان مجید راجہ نے بطور مترجم کے فرائض انجام دیے۔سینئر مبصرین چوہدری نذیر احمد گوندل اور راجہ شفیق کیانی کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی گراں قدر شخصیات نے شرکت یقینی بنائی۔
پیسکا کے کوارڈینیٹر تعلیم عاصم رزاق اور روح رواں کونسلر بارسلونا سٹی کونسل طاہر رفیع، صدر پیس فار پیس ایسو سی ایشن علی رشید بٹ اور انجینئر شبیر احمد عثمانی نے ایسی ورکشاپس کے انعقاد پر زور دیا۔پیسکا اپنے صحت عامہ کے اس پروگرام کو بڑھاتے ہوئے اگلی ورکشاپ یکم اپریل ۲۰۲۲ بروز جمعہ بوقت چار بجے منہاج اسلامی مرکز بارسلونا میں منعقد کرنے جا رہا ہے۔
Comments are closed.