اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پلوامہ حملے کے بعد کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا آج کشمیر کی صورتحال پر ویڈیو بیان جاری کریں گے، جو سرکاری ٹی وی سے نشر ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت اور بھارت کی جانب سے الزام تراشیوں کا جواب دیں گے،وزیراعظم عمران خان بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو مسترد کریں گے۔
بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگایا تھا، وزیراعظم رواں ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد کریں گے۔
Comments are closed.