بارسلونا۔ پھول کتاب اور محبت کے اظہار کا دن، سانت جوردی آج منایا جارہاہے

اسپین کے صوبے کاتالونیا میں اس دن کو خاص اہتمام کے ساتھ منانے کی  روایت برسوں سے چلی آ رہی ہے۔ اس دن کو سال کا سب سے زیادہ محبت والا دن کہا جاتا ہے۔ یوم محبت پر ہسپانوی مرد جس سے محبت کرتا ہے اسے سرخ گلاب اور گندم کا خوشہ پیش کرتا ہے جبکہ خواتین کی جانب سے مردوں کو کتاب کا تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔

صوبہ کاتالونیا میں یہ دن محبت اور ادب کے حوالے سے خصوصی طور پر منایا جاتا ہے۔ روایت ہے کہ صدیوں پہلے اسپین میں ایک ڈریگن سے بچنے کے لئے ہر گھر کے ایک خاندان کی قربانی دی جاتی تھی، اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دن ایسا آتا ہے کہ حاکم وقت کی بیٹی کو قربان ہونا تھا۔

شہزادی بھی اس صدیوں پرانی روایت کے مطابق قربانی کیلئے ڈریگن کے مسکن غار میں پہنچی تو وہاں ایک سپاہی پہنچ گیا اور اس نے ڈریگن کو ہلاک کر کے شہزادی کو بچالیا ہے۔ اس سپاہی نے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے شہزادی کو سرخ گلاب پیش کیا۔ جس کے بعد یہ روایت شروع ہوئی۔

سال 2020 میں کورونا وباء کے باعث سانت جوردی تہوار 23 اپریل کی بجائے 23 جولائی کا منایا گیا تھا۔ کورونا وباء میں کمی کے بعد سال 2021 میں اس تہوارکو مقررہ دن 23 اپریل محدود پیمانے پرمنایاگیا۔اس دن مختلف قسم کی ثقافتی تقریبات اہتمام کیاجاتاہے۔اس دن پھولوں اور کتابوں کے تحائف دئیے جاتے ہیں اور شہر بھر میں جگہ جگہ آف کو کتابوں اور پھولوں کے سٹال نظر آتے ہیں۔

رواں سال پھولوں اور کتاب کے تہوار سانت جوردی کے موقع پر کاتالونیامیں 6 ملین کے قریب پھول فروخت ہونے کا امکان ہے جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہے۔ گلاب جمعہ کے روز سے فروخت کے لئے دستیاب تھے۔ شہر کے وسط، مختلف چوراہوں ، شاپنگ سنٹرز میں کتابوں اور پھولوں کے خصوصی سٹالز لگائے گئے ہیں۔ کتاب فروشوں کو اپنی دوکانوں کے باہر سٹال لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے لٹریری فیسٹیول میں ادیب لیکچر بھی دیں گے۔

Comments are closed.