اسلام ا ٓباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز سماعت کےلئے مقرر کر دئیے۔ ارکان قو می اسمبلی کو 28 اپریل جبکہ پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان اسمبلی کو 6 مئی کو طلب کیا ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی منظوری کے بعد اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو الگ الگ نوٹسز بھجوائے گئے ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن ریفرنسز کی سماعت کریگا۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اعلی ٰ سطح اجلاس ہوا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب لکھے گئے خط پر غور کیا گیا۔ عمر ان خان نے خط میں کہا ہے کہ پارٹی نے قومی اسمبلی کی تمام جنرل نشستوں ، خواتین اور مخصوص نشست برائے اقلیتی امور سے استعفے دے دیئے ہیں،اب قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی کوئی نمائندگی نہیں ۔منحرف اراکین کے خلاف بھی آرٹیکل تریسٹھ اے کے تحت کیس الیکشن کمیشن کو بھیجا جا چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلا س میں الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیا ر کیاگیاہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا، استعفوں کا کیس الیکشن کمیشن کو موصول ہوتے ہی قانون کے مطابق اس پر کارروائی کی جائے گی ۔۔
Comments are closed.