پاکستان نے سپین کو ایک کے مقابلے میں چارگول سے شکست دے دی

پاکستانی ہاکی ٹیم سپین کے 3 روزہ دورہ پر ہے۔پاکستانی ٹیم نے سپین کے ساتھ اپنا پہلا میچ جونئیر کلب سانت کوگات میں کھیلا گیا جس میں پاکستان ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاگیا۔پاکستان نے سپین کو ایک کے مقابلے میں چارگول سے شکست دی

20 رکنی دستہ 2 روز قبل پاکستام سے تین روزہ دورے پر سپین پہنچا۔ پاکستان ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کر رہے ہیں۔ ٹیم مینجر خواجہ جنید، ہیڈ کوچ ایکمین، کوچ وسیم احمد، سیلیکٹر کلیم اللہ سلیکٹر، فیزیوتھراپسٹ آرتھر اور ویڈیو اینالسٹ ندیم لودھی شامل ہیں۔

Comments are closed.