کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل

 اسلام آباد: کشمیریوں پر بھارت کے مظالم اجاگر کرنے اور عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق تازہ ترین خبریں دینے پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا ذاتی ٹویٹراکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔

ڈاکٹر فیصل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے عالمی عدالت انصاف میں زیرسماعت کیس سے متعلق پل پل کی خبریں دے رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ساتھ ہی وہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے سے متعلق بھی آگاہی فراہم کرتے تھے۔

بھارتی ہیکرز نے دو ہفتے قبل بھی ڈاکٹر فیصل کے ٹویٹر اکاؤنٹ اور پاکستانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک کیا جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

Comments are closed.