لاہور: سعودی عرب کی جیلوں میں قیدپاکستانیوں کاوطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔جدہ سے 5پاکستانی رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر اترتے ہی وہ سجدے میں گر گئے، انھوں نے وزیراعظم عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ایف آئی اے امیگریشن نے جانچ پڑتال کے بعد انہیں گھروں کوجانے کی اجازت دیدی،
سعودی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ بڑے مشکل حالات دیکھے ایک دو برسوں سے گھر ایک پائی بھی کما کر نہیں بھجوا سکے، رہائی ملنے پر اللہ کے بعد عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی بہت سے قیدی ہیں جن کو ایک دو روز میں رہائی مل جائے گی ان کی سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
Comments are closed.