ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں کیمیکل کے گودام میں آگ لگنے سے 70 افراد زندہ جل گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا کے تاریخی قدیم علاقے چوک بازار میں ایک رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر واقع کیمیکل کے گودام میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر بڑھتے بڑھتے پڑوسی عمارتوں تک پہنچ گئی۔
Dhaka Bangladesh Fire Update : Death toll rises to 63.
— Shark NewsWires (@SharkNewsWires) February 21, 2019
آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ اس کی زد میں آنے والے بہت کم لوگوں کو جان بچانے کا موقع مل سکا جب کہ بیشتر جل کر کوئلہ ہوگئے۔ اس واقعے میں اب تک 70 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
آگ بجھانے والے کارکنوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ بنگلہ دیش فائر سروس کے سربراہ علی احمد کے مطابق آگ ممکنہ طور پر گیس سلنڈر سے لگی۔
ڈھاکا کا یہ علاقہ چوک بازار صدیوں پرانا جس کی گلیاں بہت تنگ ہیں اور آمنے سامنے عمارتوں کے درمیان فاصلہ ایک فٹ سے بھی کم ہے۔ اس کے باوجود یہ علاقہ کیمیکل کے کاروبار کا مرکز ہے۔
Comments are closed.