اسپین کی شہریت رکھنے والی دو پاکستانی خواتین گجرات میں قتل

گجرات: گلیانہ پولیس کی حدود کے گاؤں نتھیا میں ہسپانوی شہریت رکھنے والی پاکستانی نژاد دو بہنوں کو ان کے چچا نے اپنے شوہروں کو اسپین لے جانے میں ناکامی پر قتل کر دیا۔ 23 سالہ عروج عباس اور 21 سالہ انیسہ عباس کی شادی ایک سال قبل پاکستان میں اپنے کزن سے ہوئی تھی لیکن وہ اپنے شوہروں کے لئےساتھ سپین کا ویزا حاصل کرنے میں تاحال کامیاب نہیں ہو سکیں تھیں۔ان کے سسرال والوں کو شک تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر اپنے شوہروں کے ویزے کے طریقہ کار میں تاخیر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں بہنیں اپنی شادیوں سے خوش نہیں تھیں۔ دونوں بہنوں کو چند روز قبل پاکستان لے جایاگیاجمعہ کو دونوں بہنیں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ گولی مارنے سے پہلے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 پولیس نے بتایا کہ خواتین کو ان کے چچا نے قتل کیا جو ان میں سے ایک کا سسر بھی تھا۔ تاہم ابھی تک کسی نے مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔ ڈی پی او نے بتایا ہےکہ پولیس نے کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔

Comments are closed.