عام انتخابات کی تیاری،الیکشن کمیشن نے حکومت سے 47 ارب روپے کی رقم مانگ لی

 اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ،حکومت سے 47 ارب روپے سے زائد کی رقم مانگ لی ،حکومت نے الیکشن کمیشن کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کردی۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے لیے 47 ارب 41 کروڑ روپےسے زائد کا تخمینہ لگایاہے ۔ سیکیورٹی کے لیے 15 ارب روپے ، انتظامی امور کی مد میں ایک ارب 2 کروڑ اور الیکٹرانک ووٹنگ،ڈیٹا سینٹر اورآئی ووٹنگ کے لیے 5 ارب60 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں ۔بیلٹ پیپرز کی اشاعت کے لیے 4 ارب 83 کروڑ روپے اورانتخابی عملے کی تربیت کے لیے ایک ارب 79 کروڑ روپے ک رقم درکار ہو گی ۔

 الیکشن کمیشن نے کہاہےکہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 9 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیاہے۔ سندھ میں انتخابات کے لیے 3 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات ،خیبر پختون خوا کے لیے 3 ارب 95 کروڑ روپے ،بلوچستان میں انتخابات کے لیے ایک ارب 11 کروڑ روپے ،میڈبا پر اشتہارات کے لیے 50 کروڑ روپے اور انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لیے 27 کروڑ کے اخراجات کا تخمینہ

Comments are closed.