ملک ریاض کی آصف زرداری کو عمران خان کا مفاہمتی پیغام پہنچانے کی آڈیو لیک

پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان مبینہ طور پر ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کی آڈیو سامنے آئی ہے جس میں ملک ریاض پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو عمران خان کی جانب سے مفاہمت کی پیش کش کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد سے قبل کی گئی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو میں ملک ریاض نے سابق صدر کو عمران خان کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات اور مفاہمت کے حوالے سے پیغام دیا، انٹرنیٹ پر وائرل آڈیو میں دونوں کے درمیان علیک سلیک ہوئی تو بزنس ٹائیکون نے پی پی کے شریک چیئرمین کو بتایا کہ ’آپ سے بات کرنی تھی، خان کی طرف سے مجھے (آپ کے ساتھ) مفاہمت کے پیغامات آرہے ہیں، وہ اس حوالے سے بہت زیادہ میسج کررہے ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے پراپرٹی ٹائیکون کی بات سننے کے بعد جواب دیا کہ ’اب یہ ممکن نہیں ہے‘ جس پر ملک ریاض نے کہا کہ ’نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھنی اور پیغامات کے بارے میں بتانا تھا‘۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ملک ریاض اعلیٰ حکومتی اور بااثر شخصیات کے درمیان غیر رسمی رابطوں کا ذریعہ بنتے رہے ہیں۔

Comments are closed.