بنی گالہ: بھارت میں ہمارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی لہذا حکومت بھارت سے کاروبار اور دوستی ختم کرے اور توہین رسالت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سخت ایکشن لیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے بھارت میں آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ﷺ) کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔ سابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت بھارت سے کاروبار اور دوستی ختم کریں اور توہین رسالت کے معاملے پر سخت ایکشن لیں۔
وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اتحادی حکومت شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس حکومت کے آنے سے ملک کا مستقبل خطرے میں ہے، میں نے پاکستان میں اتنی مہنگای کبھی نہیں دیکھی۔عمران خان نے کہا کہ پچاس سال بعد ڈیم بن رہے تھے کیوں کہ پاکستان میں سب سے بڑا پانی کا ہے جسے حل کرنے کیلئے ڈیم بنارہے تھے جس کا کام امپورٹڈ حکومت کے باعث رک جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موڈیز نے ہماری معیشت کو مستحکم سے منفی کردیا ہے اور منفی ریٹنگ کی وجہ سے اب قرضے نہیں ملیں گے۔
Comments are closed.