عمران خان اگلی ٹرم کیلئے تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی نیشنل کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں عمران خان اگلی ٹرم کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین جبکہ اسدعمر بھی مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔ دیگر 2 پینلز کے امیدواران نے عمران خان کے حق میں انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ ایک پینل کی سربراہی عمر سرفراز چیمہ دوسرے پینل کی سربراہی نیک محمد کررہے تھے۔

فرخ حبیب مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے خبر کی تصدیق کی

Comments are closed.