پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس،پی ٹی آئی خواتین اراکین اسمبلی نے دھاوا بول دیا

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کی یلغار، پارلیمنٹ کاگیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئیں۔ بے خبر پولیس مظاہرین کو روکنے میں مکمل ناکام رہی ۔ انتخابی قانون میں ترمیم اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے سے متعلق بلوں کی منظوری پر پی ٹی آئی خواتین اراکین اسمبلی کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ورگیٹ کا تالا توڑ کرپارلیمنٹ کے اندر داخل ہوگئیں۔

احتجاج کے دوران پی ٹی آئی خواتین نے عمارت میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے دروازے بند کردئیے جس پر عالیہ حمزہ اور کنول شوزب گیٹ پر چڑھ گئیں جبکہ دیگر خواتین گیٹ کو دھکے دیتی رہیں۔ گیٹ کا تالا ٹوٹنے پر اراکین پارلیمنٹ نے اندر جا کر دھرنا دے دیا اورحکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ خواتین نے ہاتھوں میں برتن اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن اسمبلی ملیکہ بخاری اور کنول شوزب نے کہاکہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔پی ٹی آئی خواتین اور جے یو آئی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، پی ٹی آئی خواتین کے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگائے جبکہ جے یو آئی کارکنان نے جواب میں عمران خان مردہ باد کے نعرے لگائے۔

Comments are closed.