پولیس افسران کے فری پٹرول کی فراہمی میں کمی

اسلام آباد پولیس کے افسران کو فری پٹرول کی فراہمی میں کمی کر دی گئی، آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کے لئے پٹرول استعمال کے ایس او پی جاری کر دیئے

اسلام آباد پولیس کے لئے جاری ایس او پیز کے مطابق آپریشن کے علاوہ تمام ڈی آئی جی رینک کے افسران ماہانہ 250 لیٹر استعمال کر سکیں گے  ۔ آپریشن کے علاوہ اے آئی جی اور ایس ایس پی رینک کے افسران کو 200 لیٹر کی اجازت ہو گی۔ اے ایس پی۔ڈی ایس پی رینک کے افسران 175 لیٹر استعمال کر سکیں گے۔

ایس او پی کے مطابق فیلڈ سٹاف ٹریفک پولیس آپریشن ڈویژن سیف سٹی کے افسران آپریشنل ڈیوٹی میں ایس او پی پر عمل درآمد کریں گے۔پٹرول اور آئل کی تمام منظوری ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر دیں گے۔پٹرول کے استعمال کے لئے متعلقہ ڈویژن اے آئی جی کو آگاہ کرے گی، ایس او پی میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوراں کو ماہانہ 65 لیٹر استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔غیر ضروری میٹنگز سوشل میڈیا کے زریعے کی جائی گیں۔ میٹنگز کے لئے واٹس ایپ  اور زوم کا استعمال کیا جائے گا

Comments are closed.