یکم جولائی سے بجلی کی لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے تک ہوجائے گی

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ وزیراعظم کی زیرصدارت توانائی کی صورتحال پر اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم جولائی سے بجلی کی روزانہ لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے تک ہوجائے گی۔ بجلی کے بند کارخانوں کو چلایا جارہا ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ  سمیت وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یکم جولائی سے بجلی کی روزانہ لوڈشیڈنگ 2 گھنٹے تک ہوجائے گی۔ بجلی کے بند کارخانوں کو چلایا جارہا ہے،بریفنگ میں کہا گیا کہ رواں ماہ جون میں 5 ہزار 111 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔پندرہ جون تک 5 پاور پلانٹس کے ذریعے 2871 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔ 16 تا 24 جون تک 600،میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔ 16 تا 24 جون تک 3 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ پچیس سے 29 جون تک 1040 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔ پچیس سے 29 جون تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ اڑھائی گھنٹے ہوگی۔ تیس جون سے 600 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی لوڈ شیڈنگ 2 گھنٹے تک ہوگی۔ وزیر اعظم نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی ہدایت کر دی

Comments are closed.