بارسلونا میں قونصل خانہ پاکستان کہ جانب سے سے بزنس سیمنیار کا انعقاد کیاگیا۔ جس کا مقصد سپین کے صوبہ کاتالونیا میں موجودپاکستانی کمیونٹی کو کاروبار سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔سیمینار میں پاکستانی کمیونٹی کے چند افراد کے علاوہ ادارہ فومنٹ سے ماریا مورا اور باسلونا ایکٹیوا سے مارک سانس نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرتجارت راجر ٹورنٹ مصروفیت کی بناپر سیمینار میں شریک نہ ہوسکے۔
سیمنیار میں فیمنٹ اور بارسلونا ایکٹیوا کے نمائندوں نے اپنے اداروں کے کام، سہولیات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹے تاجر سے بڑے تاجر تک، اور کاروبار کو ڈیجیٹیلائز کرنے کے حوالے سے ہر طرح کی مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
پاکستانی کمیونٹی کی جانب پاک بزنس کونسل کے چئیرمین نے اداروں کی جانب سے سیمینار میں معلومات پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ایسے سیمیناراداروں اور پاکستانی تاجروں کے درمیان رکاوٹوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں
پاکستانی قونصل خانہ کی جانب سے شاندار آئیڈیا پر پروگرام ترتیب دیاگیا تاہم خالی کرسیاں تاجروں کی عدم دلچسپی کو ظاہر کررہی تھیں۔ عام کمیونٹی کو آگاہی ایسے پروگرامز کی باقاعدہ تشہیر کے ذریعے ہی ممکن یے۔
ایک سوال کے جواب میں قونصل جنرل بارسلونا نے کہا پاکستانی اگر آپ صیح سمت میں کام کرناچاہتے ہیں تو میڈیا کی ضرورت باقی نہیں رہ جاتی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ایک باقاعدہ کاروباری حضرات کے لئے پروگرام ترتیب دیاگیاتھا کیا میڈیا پرسنز کاکام تھایہاں آنا۔
واضع رہے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل کی جانب سے 6 ماہ گزرنے کے بعد بھی ابھی تک باقاعدہ میٹ دی پریس نہیں کی گئی۔ نہ ہی حالیہ واقعات میں ہسپانوی میڈیا کے علاوہ پاکستانی میڈیا نمائندگان کو کسی پریس کانفرنس یا بات چیت کے لئے دعوت دی گئی۔
Comments are closed.