اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 24 روپے 3 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کر رہے ہیں ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 29 روپے 39 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 29 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کر رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج سے پٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل 207 روپے 47 پیسے فی لیٹر فروخت ہوگا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جب فروری میں عمران خان کی حکومت نے سمجھا ان کے آخری دن شروع ہوگئے ہیں تو اس پر انہوں نے ایک قدم اٹھا کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور ٹیکس کم کر دیا ۔ اس وقت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہم اب بھی نقصان کر رہے ہیں ۔ پیٹرول کی قیمت میں ابھی ہم 24 اعشاری تیس روپے نقصان کر رہے ہیں ۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں تیس سال سے یہ چیزیں دیکھ رہا ہوں لیکن آج تک میں نے موجودگی بدترین حالات نہیں دیکھ رہا ہوں ۔ عمران کی نااہلی ہی کافی نہیں تھی بلکہ انہوں نے نون لیگ کو ٹریپ کرنے کے لیے چالیں چلیں۔ پہلے معاہدے کیے پھر معاہدے کے بعد اس کی خلاف ورزی کی جس قسم کے معاہدے کیے گئے اس کی وجہ سے مشکلات مزید بڑھ چکی ہیں ۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ خان صاحب جب چھوڑ گیے تھے پیٹرول 85 سے نوے ڈالر تھا اب پیٹرول 120 ڈالر ہو گیا ہے ۔ دنیا کے تمام ممالک کی طرح ہم بھی مجبور ہیں قیمتوں کو بڑھائیں
Comments are closed.