اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ایف اے ٹی ایف ٹیم کا پاکستان کا دورہ کامیاب رہے گا۔
فیٹف کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان فروری 2018 میں گرے لسٹ کیلئے نامزد ہوا تھا، اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو بلیک لسٹ میں جانے کا خطرہ تھا، ہم نے ملک کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا۔
Pak was nominated for grey listing by FATF in Feb 2018 & had to complete the most challenging action plan ever given to any jurisdiction. When my govt took over, we faced dire prospect of Blacklisting by that body. Our past compliance history with FATF was also not favourable.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 17, 2022
عمران خان نے کہا کہ ہم چونتیس نکاتی ایکشن پلان پر بھی عملدرآمد کیا، ہماری حکومت کی رپورٹ کی بنیاد پر پلان کو مکمل قرار دیا گیا، یقین ہے کہ ایف اے ٹی ایف ٹیم کا پاکستان کا دورہ کامیاب رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حماد اظہر اور ان کے ساتھ کام کرنے والے افسران پر پوری قوم کو فخر ہے۔
Comments are closed.