وعدہ کرتا ہوں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، آصف زرداری

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی، پورا شیئر لیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات ہوئی ۔ پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اب پنجاب میں بیٹھوں گا اور سب سے ملکر کام کروں گا۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کہنا پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ،سفید جھوٹ ہے، ہم نے اپنی سیاست کمزور کر کے پاکستان بچانے کی کوشش کی۔ انوکھے لاڈلے کی 4 سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے ، یہ ہماری کب سنتے ہیں،جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیٹھنا اور کارکنوں کو عزت دینی ہے ، لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ پیپلز پارٹی کا صدر گلبرگ میں بیٹھا ہے۔

Comments are closed.