کینیڈا کا پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کا مشورہ

اوٹاوا: کینیڈا نے پاکستان اور بھارت کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کینیڈین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوجی کارروائی سے گریز کریں۔

کینیڈا نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں، کینیڈا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

Comments are closed.