پاک بحریہ کی تاریخ شاندار روایات ،جرأت اور بہادری سے بھری پڑی ہے، آرمی چیف
پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے اور ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے،پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 51 ویں پی این سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیوسٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی اقدامات پر روشنی ڈالی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے قومی سلامتی کے چیلنجوں سے موثر طور پر نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے اور ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وار کالج کی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو دی جانے والی معیاری تربیت کو سراہا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج پہنچنے پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
Comments are closed.