راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
Comments are closed.