لاہور: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوگی آخری ہوگی جس میں بھارت کی چِتا جلادیں گے۔ کہتے ہیں کہ بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کر غلطی نہیں کی، پھر پکڑ لیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے میڈیانے بھارت کو شکست فاش دی، بھارت کے نیول چیف اور ایئرچیف کو پریس کانفرنس کے دوران لعنتیں پڑی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو چھوڑ کر اچھا اقدم اٹھایا، سب جماعتیں اکٹھی تھیں۔بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چھوڑ کر غلطی نہیں کی پھرپکڑلیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بھارت سے جب بھی جنگ ہوئی آخری ہوگی بھارت کی چتا جلادیں گے، سیاپا ہم مکا دیں گے، ہماری میزائل پاور آسام تک ہے بھارت کا ایک انچ بھی ہم سے محفوظ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہازوں کی پابندی کی وجہ سے ایمرجنسی میں 25 فیصد زیادہ مسافر ٹرین کی طرف آئے۔
Comments are closed.