راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان نے جام شہادت نوش کیا ہے، شہید صوبیدار منیر حسین کا تعلق پارہ چنار سے ہے جب کہ شہید حوالدار بابو خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔
Comments are closed.