ماہر نفسیات کے کلئیر قرار دینے تک خواجہ آصف سے وزارت واپس لینی چاہیے، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہر نفسیات کے کلئیر قرار دینے تک خواجہ آصف سے وزارت واپس لینی چاہیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو دفاع کا وزیر لگانا خطرناک ہے، وہ ماضی قریب میں ہونے والے صدمے سے متاثر ہیں۔ وزارت دینے سے پہلے خواجہ آصف کا چیک اپ ہونا چاہیے، ماہر نفسیات کے کلئیر قرار دینے تک ان سے وزارت واپس لینی چاہیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نفرتوں کا سوداگر ہے، بیرونی ممالک سے اداروں پر اٹیک کروا رہا ہے۔وقت بتائے گا کہ اس نے معاشرے کو کس طرح تباہ کیا؟ ہماری حکومت کو دو ماہ سے زائد ہو گئے ہیں کسی کے گریبان پر ہاتھ نہیں ڈالا، جب تک کوئی قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گا اس کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، ہم قومی اداروں کو کسی مخالف کے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ عمران خان بیرونی ممالک سے ملکی اداروں پر اٹیک کروا رہا ہے، مسجد نبوی واقعے میں ملوث افراد برطانیہ سے آئے ہوئے تھے، بیرون ملک بیٹھ کر اپنے وطن کو کمزور نہ کریں، محبت کریں۔

Comments are closed.