اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے افغانستان سے آنے والے ٹرانسپورٹرزکو چھ ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینےکا فیصلہ کرلیا۔ حج پالیسی 2022 کے نئے مسودے اور الیکٹرک پنکھوں کی توانائی کا معیار مقررکرنے سے متعلق بھی منظوری دے دی گئی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 7 نکاتی ایجنڈا منظور کرلیا۔افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینےکا فیصلہ کیاگیاجبکہ قومی ویسٹ منیجمنٹ پالیسی 2022 بھی منظوری دی گئی ۔کابینہ اعلامیے کےمطابق افغانستان سے آنے والے ٹرانسپورٹرز کے لیے افغان شناختی دستاویز تذکرہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے جبکہ ویزے کی مدت میں توسیع بھی دی جاسکے گی،فیصلے سے سنٹرل ایشیاء اور افغانستان کیساتھ تجارت کو تقویت ملے گی۔
کابینہ نے حج پالیسی 2022 کا نیا مسودہ اور مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظورکر لیا جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون اور کابینہ کی قانون سازکمیٹی کے 23 جون کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔
وفاقی وزیر ماحولیات شیری رحمان کا کہنا تھاکہ عوام اور موحولیاتی تحفظ کے لیے خطرناک فضلے کوٹھکانے لگانے سے متعلق اہم پالیسی بنا دی گئی ہے، توقع ہے کہ اس سے یہ اہم نوعیت کا مسلہ حل ہوجائے گا۔
Comments are closed.