اسلام آباد : قومی اسمبلی نے 8 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 958 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد کے 48 مطالبات زرکی منظوری دے دی۔ اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئیں۔
قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔ دو روز میں مجموعی طور پر 5536 ارب 11 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے 131 مطالبات زر کی منظوری دی گئی۔ قومی اسمبلی سے کل فنانس بل کی منظوری لی جائے گی ۔۔ قومی اسمبلی نےکابینہ ڈویژن کے 130 ارب 34 کروڑ روپے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 18 ارب 74 کروڑ، مواصلات ڈویژن کے 47 ارب 55 کروڑ، پاور ڈویژن کے 363 ارب 32 کروڑ روپے، پیٹرولیم ڈویژن کے 74 ارب 31 کروڑ روپے، وزارت خارجہ کے 27 ارب 29 کروڑ، اطلاعات و نشریات کے 10 ارب 82 کروڑ، وزارت داخلہ کے 204 ارب 66 کروڑ، انسداد منشیات ڈویژن کے 3 ارب 84 کروڑ اور ریلوے کے 77 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے مطالبات زر کی منظوری دی۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ کٹوتی کی 266 تحاریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔
Comments are closed.